لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

Lahore High Court
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) بھرتی کے وقت حقائق چھپانے والے سرکاری ملازم کسی بھی ہمدردی کے حقدار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، عدالت عالیہ نے بھرتی کے وقت حقاق چھپانے کی بنیاد پر نوکری سے فارغ سرکاری بنک افسر کی اپیل خارج کر دی۔

جسٹس محمد شان گل نے سابق بنک افسر ندیم صادق بھٹی کی درخواست پر 11 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق درخواستگزار نے نیشنل بنک میں گریڈ 3 کی ملازمت اختیار کرتے وقت قتل کے مقدمہ میں ملوث ہونے کے حقائق چھپائے، درخواستگزار ندیم نے پولیس تصدیق کا سرٹیفکیٹ بھی بنک کو پیش نہیں کیا، درخواستگزار نے بنک ملازمت کے بعد دوسرے کیس میں ملوث ہونے سے متعلق بھی بنک حکام سے حقائق چھپائے،قتل کے مقدمہ میں راضی نامہ درخواستگزار کے نوکری سے فارغ ہونے کے بعد ہوا۔

 فیصلے کے مطابق فوجداری کیسز میں بری ہونے کا موقف اہمیت نہیں رکھتا، درخواستگزار کا حقائق چھپانا قابل غور ہے، درخواستگزار نے حقائق چھپا کر بنک کے بھروسے کو ٹھیس پہنچائی ہے، درخواستگزار نے بنک کو نہ صرف دھوکہ دینے کی کوشش کی بلکہ کسی حد تک کامیاب بھی ہوا، انکوائری شروع ہونے پر بنک نے از خود درخواست گزار کیخلاف تحقیقات کیں، درخواستگزار نے 19 فروری 2013ء کو نیشنل بنک میں ملازمت اختیار کی تھی، پولیس تصدیقی سرٹیفکیٹ میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 20 فروری 2015ء کو درخواستگزار کو نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer