پراسیکیوٹرز کے تبادلے کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Prosecutors
کیپشن: Prosecutors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سیکرٹری پراسیکیوشن نے پراسیکیوٹرز کے تبادلے کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جسٹس شاہد وحید نے کیس جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوادیا۔

جسٹس شاہد وحید نے درخواستگزار محمد رفیق سمیت دیگر پراسیکیوٹرز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے عاطف احسان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں زیر سماعت ہے، کیس کی سماعت 21 فروری کو ہونی ہے، استدعا ہے کہ یہ کیس بھی جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوا دیں، جسٹس شاہد وحید نے کیس جسٹس ساجد محمود سیٹھی کی عدالت میں بھجوادیا۔

 درخواستگزاروں نے پنجاب حکومت، سیکرٹری پراسیکیویشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سیکرٹری پراسیکیوشن کے پاس تبادلوں کا اختیار نہیں، تبادلوں کا اختیار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے پاس ہے، سیکرٹری پراسیکیوشن نے 11 فروری کو درخواستگزاروں کے تبادلے کیے۔ عدالت سے پراسیکیوٹرز کے تبادلوں کا اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔