سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع

Schools Timing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) یکم مارچ سے سکولوں کا ٹائم تبدیل کرنے پر غور شروع، اوقات کار میں تبدیلی دن کے دورانیہ میں اضافہ ہونے کے باعث کی جائے گی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا، یکم مارچ سے سکولوں کے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک ہوسکتے ہیں، اس وقت سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے سے پونے تین بجے تک ہیں، اس سلسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے اتھارٹیز سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف سکولوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیا۔ سی ای او، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز سکولوں کا وزٹ کریں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور اے ای اوز بھی سکولوں کا وزٹ کریں گے۔

انسپکشن ٹیمیں سکولوں میں صفائی، فرنیچرز، فنڈز کے ریکارڈ کا جائزہ لیں گی۔ دوران وزٹ ایجوکیشن ، ٹائم ٹیبل ،حاضری،پلے گرائونڈز اور بائونڈری وال کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔ کوتاہی کی صورت میں متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔