اشرف ملک : چیف جسٹس محمد قاسم خان کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ 11 سال مکمل ہوگئے, وکلاء اور ڈہٹی اٹارنی جنرل اسد سمیت وکلاء رہنماوں نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کی عدلیہ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد قاسم خان 19 فروری 2010 کو بطور جج لاہور کورٹ تعینات ہوئے تھے ،، چیف جسٹس محمد قاسم خان کو بطور جج مفاد عامہ سمیت ہزاروں اہم مقدمات کے فیصلے کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، ممبران پاکستان بار احسن بھون ، اعظم نذیر تارڈ ، حفیظ الرحمان چوہدری ، پیر مسعود چشتی ،، شفقت محمود چوہان ، اشتیاق اے خان ،ممبران پنجاب بار ، صدر ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ ، رہنماء پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک سمیت دیگر بارز عہدیداروں نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کو خراج تحسین ہیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بنچ اور بار کے لئے گراں قدر خدمات ہیں ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ سمیت دیگر لاء افسران نے چیف جسٹس محمد قاسم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس محمد قاسم خان کو بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔