سینیٹ الیکشن سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا

سینیٹ الیکشن سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: انتخابات میں میں بڑا اپ سیٹ، کاغذات نامزدگی کے آخری روز تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی، سینٹر پرویز رشید کے کاغذات الیکشن کمیشن نے مسترد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سینٹر پرویز رشید کے کاغذات پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے پر مطمئین نہ کرنے پر کاغذات مسترد کردیے ہیں۔ سینٹر پرویز رشید الیکشن کمیشن کو اعتراض کے حوالے سے مطمئن نہ کرسکے۔ الیکشن کمیشن نے ٹیکنیکل بنیادوں پر پرویز رشید کے کاغذات مسترد کیے ہیں۔ 

سینٹر پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں جانے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کا کہنا تھا کہ میری جیسی آواز کو ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میرے خلاف نام نہاد اعتراض پیدا کیا گیا۔ میری تنقید عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی۔ جعلی اعتراض کی رقم ادا کرنے کے لئے بھی تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں رقم لیکر پھر رہا ہوں لیکن یہ لینے کے لئے تیار نہیں۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیمانڈ کی اطلاع بھی نہیں دی گئی، میرے خلاف جعلی ڈیمانڈ بنائی گئی ہے۔ ن لیگی رہنماؤں کو حراست میں رکھا گیا ہے۔