( شاہد ندیم ) لیسکو میں متعدد افسران کے تقروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن علی رضا کو ایکسیئن میکلورڈ روڈ ڈویژن تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسئین میکلورڈ ڈویژن فیضان قادر کو معطل کردیا گیا ہے، ایس ڈی او باغبانپورہ سب ڈویژن تیمورعالم کو تبدیل کر کے ایس ڈی او محمود بوٹی سب ڈویژن، مقبول احمد کو ایس ڈی او الطاف کالونی سب ڈویژن جبکہ صغیر احمد کو فیض پور سب ڈویژن سے تبدیل کر کے ایس ڈی او بند روڈ سب ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح محمد حسان ناصر کو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ زاہد حسین کو ایس ڈی اوتاج باغ سب ڈویژن اور رانا تنویر اختر کو ایس ڈی او گوالمنڈی سب ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔