پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس پر بڑی پابندی لگا دی

پنجاب حکومت نے بیوروکریٹس پر بڑی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) سرکاری دستاویزات غیرمتعلقہ افراد تک پہنچنے کا خدشہ، حکومت پنجاب نے واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات اور اطلاعات کسی دوسرے سے شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

حکومت پنجاب نے پولیس کے بعد اب بیوروکریسی کو بھی سرکاری دستاویزات واٹس ایپ پر شیئر کرنے سے روک دیا ہے۔  پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام افسران کو مراسلہ لکھا ہے کہ کوئی بھی سرکاری دستاویز واٹس ایپ پر شیئر نہ کی جائے۔ افسران کو کہا گیا ہے کہ فائلیں اور سمریاں بھی واٹس ایپ پر نہ بھیجی جائیں۔

حکومت نے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی کسی بھی سرکاری دستاویز پر کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پر بھیجی گئی دستاویزات پر کوئی فائل ورک نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کچھ روز قبل پنجاب حکومت نے باقاعدہ سرکلر تمام صوبائی محکموں کو جاری کیا تھا کہ سرکاری دستاویزات اور اطلاعات کسی دوسرے سے واٹس ایپ پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔ حکومت نے کمشنر پنجاب، اوورسیز پاکستانی کمیشن، ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سروس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور سیکرٹری پنجاب بناولنٹ بورڈ کو مراسلہ جاری کردیا تھا۔

ایڈیشنل سیکرٹری پی این ٹی، ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایم ڈی پنجاب پر کیورمنٹس ریگولیٹری اتھارٹی، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کے علاوہ تمام سیکشن آفیسر، لا آفیسراوراسٹیٹ آفیسرز کو بھی احکامات جاری کیے گئے تھے، افسران کو سرکلر پر ہنگامی بنیادوں پر پابندبنانے کےاحکامات دیئے گئے ہیں۔