ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فائیو کی حتمی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس

پی ایس ایل فائیو کی حتمی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)  شہر میں پی ایس ایل کا میلہ سجنے کو تیار، پہلے تین میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے حوالےسےڈی سی دانش افضال کی زیر صدارت اہم اجلاس ،تمام الائیڈ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
شہر میں پی ایس ایل کا میلہ پھر سے سجنے کو تیار،شہر لاہور کے میدان میں انٹرنیشنل کھلاڑی مد مقابل ہوں گے،پہلے تین میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلئےڈپٹی کمشنر دانش افضال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم سی ایس ، واسا، سوئی گیس ، ٹرانسپورٹ، پولیس ، سول ڈیفنس ، ریسکیو اور ہیلتھ سمیت تمام الائیڈ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے ہدایات دیں کہ تمام الائیڈ محکمے فی الفور اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں،ایم سی ایل ترجیحی بنیادوں پر سٹیڈیم اور اطراف میں روٹس پر لائٹنگ اور پیچ ورک مکمل کرے،سول ڈیفنس کا عملہ پولیس کیساتھ سکیورٹی فرائض انجام دے گا جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ سوئپنگ کو یقینی بنائےگا ۔

انہوں نے کہاشہرکےتمام بڑے ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے،محکمہ صحت قذافی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال کے قیام کو یقینی بنائے ،ریسکیواورفائربریگیڈکی گاڑیاں قذافی سٹیڈیم کےاطراف میں الرٹ رکھی جائیں،پارکنگ ایریاز میں لائٹنگ ، واش رومز ، ویل چیئرز اوربیٹھنےکےمناسب انتظامات کیےجائیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔