ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ کے گھر چوری کی انوکھی واردات

سپریم کورٹ کے سابق سیکرٹری آفتاب باجوہ کے گھر چوری کی انوکھی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) شہر میں ڈاکو دندناتے پھررہے ہیں، چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتیں جاری ہیں جبکہ پولیس ڈاکوؤں کو نکیل ڈالنے میں ناکام نظر آرہی ہے،سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کے گھر چوری کی واردات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پے در پے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں پولیس کروڑوں روپے کے مراعات اور دیگر سہولیات ملنے کے باوجود جرائم پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے،شہر میں تعینات اعلیٰ افسروں کی عدم توجہی یا مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہونے لگا، نت نئی فورسز کے قیام اور شہر میں 24گھنٹے ناکہ بندی اور پٹرولنگ کے موثر نظام کے دعوؤں کے باوجود چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں کمی نہیں آ سکی۔

چوری کی ایک اور واردات سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ کے گھر میں ہوئی،چور گھر سے واش رومز کے ٹونٹیاں اور گھاس کاٹنے والی مشین چرالے گئے،چوروں نے گن پوائنٹ پر ملازم کو یرغمال بنایا اور چوری کی، آفتاب باجوہ کا کہناتھا کہ تھانہ فیصل ٹاون پولیس کو درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ،پولیس نے نامزد ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا،ماڈل ٹاؤن میں ایسی متعدد وارداتیں ہو چکیں مگر پولیس کارروائی نہیں کر رہی۔

گزشتہ دنوں ڈاکوؤں نےمنہاج القرآن کے ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا حفیظ چودھری اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ،پولیس  کاکہناتھا کہ حفیظ چودھری اپنی اہلیہ کو ہسپتال سے چیک اپ کے بعد گھر چھوڑنے جا رہے تھے کہ اسی دوران بیجنگ انڈر پاس کے قریب ہی ڈاکوئوں نے شارع عام پر انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور انکی اہلیہ سے پرس چھین لیا.

 ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا حفیظ چودھری کی اہلیہ نے ڈاکوئوں سے مزاحمت کی تو دونوں میاں بیوی سڑک پر گر گئے جس سے انہیں شدید چوٹیں بھی آئیں, حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ جس دوران انکے ساتھ واردات ہوئی تو سامنے ٹریفک وارڈنز بھی موجود تھے لیکن انہوں نے بھی ڈاکوئوں کو روکنے کے لیے کوئی مدد نہ کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer