پنجاب فوڈ اتھارٹی کو سال میں 22 ہزار 110 شکایات موصول

پنجاب فوڈ اتھارٹی کو سال میں 22 ہزار 110 شکایات موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)  پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک سال میں ملاوٹ سے متعلق 22ہزار 110شکایات موصول ہوئیں، فوڈ اتھارٹی وزیراعظم پورٹل،ہیلپ لائن، ویب سائٹ،موبائل ایپلی کیشن اور سوشل میڈیا کے بعد اب وٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات وصول کرے گی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے21ہزار 181 موصول ہونیوالی شکایات کا مکمل ازالہ کیا جبکہ 930 پر کام جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن سے 5265، وزیراعظم پورٹل سے 3183،ویب سائٹ اورموبائل ایپلی کیشن پر 7771، سوشل میڈیا سے 974 شکایات موصول ہوئیں۔براہ راست پنجاب فوڈ اتھارٹی دفاتر میں 4 ہزار 917 شکایات رجسٹرڈ کی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق شکایات درج کروانے کا طریقہ کار تمام ضلعی دفاتر میں نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا گیا ہے۔ شکایات پر لیے گئے ایکشن کی مکمل اپ ڈیٹ شکایت گزار کو بذریعہ ایس ایم ایس دی جاتی ہے۔جبکہ عوامی سہولت کیلئے اب واٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات وصول کی جائیں گی۔
عرفان میمن کے مطابق سوشل میڈیا پر فوری رسپانس کرنے پر فیس بک کی جانب سے موسٹ ایکٹو کا ٹیگ بھی مل چکا ہے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر بھی براہ راست شکایات سنی جاتی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔