اوور سیز پاکستانیوں کےلئے شاندار خبر

اوور سیز پاکستانیوں کےلئے شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)حکومت پنجاب نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب بور ڈ آف ریونیو میں سپیشل کاؤنٹر قائم کردیا، جبکہ رجسٹرار بورڈ آف ریونیو کو فوکل آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین اوورسیز پنجاب وسیم چودھری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے ٹیوٹا کے ٹیکنیکل اداروں میں داخلے کا دو فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے گا، جبکہ گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں اوور سیز پاکستانیوں کیلئے پلاٹس میں پانچ فیصد کوٹہ ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ٹور ازم اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ہوٹلز اورریزاٹس میں بکنگ پربیس فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں میں دو بچوں کیلئے فیس میں بیس فیصد رعایت ہوگی، اورورکرز کی فیملیز کیلئے سکالر شپ بھی دیئے جائیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے تعلیمی قرض کی سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  آئی جی پنجاب کی اوورسیز پاکستانیوں کےکیسزترجیحی بنیادوں پر حل کرنےکی ہدایت سرکاری تعلیمی اداروں میں 2بچوں کیلئےفیس میں 20فیصد رعایت ہوگی، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے لاہورمیں سپیشل اوورسیزپولیس سٹیشن کی بھی تجویز دی گئی۔

گزشتہ دنوں حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کیا تھا، جس کے تحت امیگرنٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت دی گئی،اس کے علاوہ امیگرنٹس کے خاندانوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریداری پر بھی رعایت د ینے کااعلان کیا گیا،اس منصوبے کا مقصد بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

علاوہ ازیں بیورو آف امیگریشن کو باہر جانیوالے ہر پاکستانی کو نئے بینک اکاونٹ کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی گئی تا کہ انہیں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز جاری کیے جا سکیں جس میں مختلف مراعات دی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer