ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر فیصلہ نہ ہوسکا

مریم نواز کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر فیصلہ نہ ہوسکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاجزادی مریم نوازکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)سے نکالنےسےمتعلق درخواست پرسماعت کی۔ہائیکورٹ نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست پر نیب کو نوٹس بھیج دیا۔  نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز سزا یافتہ ہے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جسٹس علی باقر نجفی کے استفسار پر نیب نے متفرق درخواست پر جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔عدالت نے کیس کی سماعت کےبعد مزید سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔ 

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست میں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے، نوازشریف کی کورونری انجیو گرافی جلد از جلد کروانے کی سفارش کی گئی۔ موقف میں بتایا گیا کہ علاج کے دوران والد کی تیمارداری کے لئے پاس ہونا ضروری ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے عدالت میں پہلے ہی جواب جمع کروایا جاچکا ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔