(سٹی 42) پاکستان کے معروف کامیڈی اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کی صاحبزادی حرا شریف انتقال کر گئیں، حرا گردوں کے مرض میں مبتلا تھیں، مرحومہ عمر اورنگی ٹاؤن میں ’ماں‘ ہسپتال کی ایڈمنسٹریٹر تھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف گلاسگو سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، نمازجنازہ کا اعلان عمر شریف کے لاہور پہنچنے پر کیا جائے گا۔
معروف پاکستانی نژاد امریکن پروموٹر ریحان صدیقی نے کہا ہے کہ عمر شریف کو یہ نہیں بتایا کہ اُن کی بیٹی کا انتقال ہوگیا ہے، انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ اُن کی بیٹی کی طبیعت خراب ہے، بیٹی کی طبیعت اچانک خراب ہونے کا سن کر عمرشریف نے امریکا میں پروگرام منسوخ کردیا ہے۔