(در نایاب) ایل ڈی اے شعبہ سٹیٹ برانچ کا سبزہ زار میں آپریشن، ایل ڈی اے نے ڈی بلاک میں6 کروڑ مالیت کے پلاٹوں پر قبضہ واگزار کرالیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سبزہ زار میں607 اور608 ڈی بلاک پر چار دیواریاں کرکے قبضہ کیا گیا تھا۔ ایل ڈی اے کے مطابق عابد مسیح نامی شہری نے قبضہ کیاتھا۔ کارروائی سینئرسٹیٹ آفیسر عقیل اکرام،انسپکٹر ملک ذوالفقار نے کی۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اسلم لنگاہ نے کی۔