ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوزکوصبح 9 بجے دفاترپہنچنے کی ہدایت

ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوزکوصبح 9 بجے دفاترپہنچنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ سکولزایجوکیشن نے صوبہ بھرکی ڈسرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکے سی ای اوزکوصبح 9 بجے دفاترمیں حاضرہوکرملازمین سے میٹنگ کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکریٹری ایجوکیشن محمد محمود نے سی ای اوزکومیٹنگ کی تصاویر اورغیرحاضرافسروں کے نام روزانہ سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پراپ لوڈ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ میٹنگ میں تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز( ڈی ای اوز)، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز(ڈپٹی ڈی ای اوز) اوراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز(اے ای اوز)بھی شرکت کریں گے۔ میٹنگ کا آغازتلاوت قرآن پاک سے کیا جائے گا، ہرضلع میں آئی ٹی کے ماہرسینئرسکول ایجوکیٹرکوگروپ کا ممبر بنایا جائےگا، ڈائریکٹرمانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نے احکامات پرعملدرآمد کیلئے پنجاب بھرکے سی ای اوز کومراسلہ جاری کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer