سمگل شدہ برطانوی سامان کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

سمگل شدہ برطانوی سامان کی بھاری کھیپ پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) کسٹمزاینٹی سمگلنگ نےکارروائی کرتے ہوئےراولپنڈی سےسمگل شدہ استریاں،ہیئرآئل اورہیئرکریمز لےکر لاہورآنے والا ٹرک تحویل میں لےلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزاینٹی سمگلنگ نے کارروائی کے دوران راولپنڈی سےسمگل شدہ سامان کی بھاری کھیپ تحویل میں لے لی،ٹیم کی جانب سے شہر کے داخلی راستےپرٹرک کو روکا گیا،اس دوران سمگل شدہ برطانوی ساختہ ہیئر آئل،ہیئرکریمز،استریوں کی بھاری کھیپ اوربائسیکل کےپارٹس برآمد کر لیے گئے۔

کسٹمز حکام کےمطابق سمگل شدہ سامان شکیل پاپا نامی ٹرانسپورٹر نےلاہور کی شاہ عالم اور نیلا گنبد مارکیٹ میں سپلائی کے لئے بھجوایا تھا،چھاپہ مارٹیم نےکلکٹرکسٹمز احمد رؤف کی خفیہ اطلاع پرڈپٹی کلکٹرنوید الرحمن بُغوی کی سربراہی میں کارروائی کی،سپرنٹنڈنٹ ناصر تارڑ،انسپکٹرکسٹمزمنیر نیازی،میاں اعجاز،حافظ مبشر،مہر غضنفر اورراشد زیدی بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔

کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ سامان کی مالیت 70لاکھ روپے سے زائد ہے،کشمیر،خیبر پختونخواہ اوربلوچستان کےروٹ سےسمگلنگ کا عمل جاری ہے،کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ اگر بارڈز پرسختی کردی جائے تو سمگل شدہ سامان کی نقل و حرکت کومکمل طور پر روکا جا سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer