سٹی42: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شادی کے قصے کی ہیپی اینڈنگ، عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی۔ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی میں شریک نہ ہوئیں۔ نکاح کی تصویریں منظر عام پر آگئیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا بشریٰ مانیکا کی ہاں کیلئےانتظار ختم، پنکی بی بی نے جواب ہاں میں دینے کی بجائے جواب قبول ہے میں دے دیا، رخصتی لاہور میں ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا عرف پنکی بی بی سے شادی کرلی۔ مفتی سعید نے نکاح لاہور میں پڑھایا۔ شادی کی تقریب سادگی سے ہوئی۔ زلفی بخاری اور عون چودھری نکاح کی تقریب میں بطور گواہ شریک ہوئے۔
شادی بشریٰ مانیکا کے گھر میں ہوئی، قریبی دوستوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ عمران خان کی بہنیں اس بار بھی شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئیں۔
عمران خان کی ایک اور سیاسی شادی اب موضوع بنے گی۔ اپوزیشن نے شادی کو آف شور شادی قرار دیا تھا۔ فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ شادی اتوار کو ہوئی۔