گلوکارہ مون پرویز کی گاڑی چوری، سٹی42 نے واردات کی فوٹیج حاصل کر لی

گلوکارہ مون پرویز کی گاڑی چوری، سٹی42 نے واردات کی فوٹیج حاصل کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:ستوکتلہ کے علاقے سے گلوکارہ مون پرویز کی گھر کی دہلیز سے گاڑی چوری ہو گئی۔ سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔پولیس تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔

ستوکتلہ کے علاقے سے گلوکارہ مون پرویز کی گاڑی گھر کی دہلیز سے چوری ہو گئی۔ گلوکارہ مون پرویز کے مطابق انہوں نے اپنی گاڑی گھر کے باہر کھڑی کی جو چند منٹوں بعد ہی چوری ہو گئی۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کر لی ، جس میں چوروں کو واردات کر کے گاڑی لیجاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

مون پرویز کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو بھی فراہم کی گئی مگر پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔