ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے74ججزکے 6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز کل سے ہوگا، 24 ایڈیشنل سیشن ججز، 50 سول جج تربیت حاصل کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد یاورعلی کی منظوری کےبعد ججز 19 سے 24 فروری تک 6روزہ کورس کرینگے۔ لاہورکے 3ایڈیشنل سیشن جج، 6سول جج ،تربیتی کورس کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے 3ایڈیشنل سیشن جج، 11سول ججز فیصل آباد ڈویژن کے 5 ایڈیشنل سیشن جج، 5 سول ججز کورس کرینگے۔
لاہورکے ایڈیشنل سیشن ججز ریاض افضل، راناعمران شفیع، مستحسن احمد منہاس کورس کرینگے، لاہورکےسول ججز مس نوشین عمیر، محمد حسین، سمیع اللہ، ملک وقار احمد،مس منزہ رانا، شہبازگلزار شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد سرفراز حسین، شکیل احمد سپراء، ایڈیشنل سیشن جج جھنگ امان اللہ، اعجاز احمد رضا، ایڈیشنل سیشن جج جڑانوالہ محمد اقبال شامل ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد ڈویژن کے سول ججز میں حافظ نصیب اللہ ، نورعالم، علی بلال مدنی، عبدالرزاق اور عتیق الرحمان شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے 3ایڈیشنل سیشن ججز میں محمد یوسف حافظ، سعد سلمان خان اوراقتدارعلی شامل ہیں۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں تعینات علیم ضیاء، سعد احمد، محمد ارشد ہاشمی، قیصر اقبال ، مس سدرہ گل، محمد پرویز، جواد ظفر، نعیم بخش، عاطف رشید نیازی، عبدالرحمان افضل اور اورنگ زیب بھی تربیتی کورس کریں گے۔