ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختون فلاحی تنظیم کے کنونشن میں ایوان اقبال ہال گونواز گو نعروں سے گونج اٹھا

پختون فلاحی تنظیم کے کنونشن میں ایوان اقبال ہال گونواز گو نعروں سے گونج اٹھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خان: پختون فلاحی تنظیم کے کنونشن میں حکومتی ایم پی اے وحید گل کو عمران خان کے خلاف بات کرنا مہنگی پڑ گئی۔ گونوازگوکے نعرے لگ گئے۔ مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدر امیر مقام نے سیاسی حریف عمران خان پر تنقید کے بجائے محتاط گفتگو کرتےہوئے پختونوں کو انکے حقوق دلوانے کا وعدہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایوان اقبال میں پختون فلاحی تنظیم کاسالانہ کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن اس وقت بدنظمی کا شکارہوگیا جب حکومتی ایم پی اے وحید گل نے غیر سیاسی پروگرام میں عمران خان پر تنقید کے نشتر برسائے۔ اسی دوران تنظیم کے شرکا نے وحید گل کو تقریر کرنے سے روک دیا اور ہال میں نواز شریف کے خلاف نعرے بازی شروع ہو گئی۔

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجنیئر امیر مقام نے پختونوں کے مسائل پر گفتگوکی اور انکے حقوق دلوانے کا وعدہ کیا۔ لوگ آپ سے جھوٹ لیکن وہ سچا وعدہ کررہا ہوں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کےلئے مشکلات کو دورکریں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھاکہ پختونوں کو خود کو دہشت گرد کے بجائے کرنل شیر خان، شاہد آفریدی اور جہانگیر خان کی طرح محنت سے منواناہے۔ تقریب کے اختتام پر  شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر پختونوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔

تقریب میں مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام، ایم پی اے وحید گل، ایم پی اے بائواختر، جےیوآئی کے رہنما مولانا راحت حسین، مفتی عزیزاللہ، ارشد خان نیازی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔