لاہوریوں نےاتوارکی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منی بسنت منالی

لاہوریوں نےاتوارکی چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منی بسنت منالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ندیم خالد: جواں دل لاہوری تفریح کیلئےہرقسم کی پابندی عبورکرنےکیلئےتیار، لاہوریوں نےاتوارکی چھٹی کافائدہ اٹھاتےہوئےمنی بسنت منالی۔ شہرکےمتعددعلاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی۔

تفصیلات کے مطابق چھٹی کا روز ہو اوربہار کی آمد ہوتو تفریح کے لیے بسنت منانے کو کس کا دل نہیں کرے گا؟ حکومتی پابندیاں اپنی جگہ مگر شہریوں نے چھٹی کا خوب فائدہ اٹھایا اور منی بسنت منا ہی لی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں  پورے جوش و جذبے کے ساتھ منی بسنت منائی گئی۔

آسمان پر لہراتی ہوئی ڈوریں اوراڑتی رنگ برنگی پتنگیں لاہور کی منفرد پہچان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکو محفوظ بنائے کیونکہ بسنت ہر شہری کا حق ہے۔ آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے جب سجتا تھا تو دیس پردیس سے لوگ اس نظارے کو دیکھنے آتے تھے۔ لاہور کی اس حوالے سے مختلف ہی پہچان تھی۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ نظارے یہ منظر انہیں  دوبارہ دلائے جائیں۔ شہریوں نے جیل روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے محفوظ بسنت ہمارا حق ہے کہ نعرے لگائے۔