سیرت نقوی: ایکسپو سینٹرمیں پنجاب فورڈ اتھارٹی کی جانب سے منعقد کردہ دو روزہ فوڈ فیسٹیول ختم ہوگیا۔ فیسٹیول میں لارڈ میئر مبشر جاوید، ڈی جی فوڈاتھارٹی نورلاامین مینگل اور ڈی آئی جی حیدر اشرف نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں دوروزہ فوڈ فیسٹیول لاہوریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس موقعہ پر 70 سے زائد کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے اور100 بہترین برانڈز کی اشیا پیش کی گئیں۔ کھانے پینے کے برانڈز میں صوفی، شان، اچھا فوڈز، کولسن، ینگز، اولپرز، گڈ ملک اور دیگر برانڈز شامل تھے۔ برانڈز کے ساتھ ساتھ مختلف ماہرین صحت بھی فیسٹیول کا حصہ رہے۔ کھابوں کے ساتھ ساتھ برڈ شو اور بچوں کے لیے جھولوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
فوڈ فیسٹیول میں لارڈ میئر مبشر جاوید، ڈی جی فوڈاتھارٹی نورلاامین مینگل اور ڈی آئی جی حیدر اشرف نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ لاہوریوں کی آمد کے باعث فوڈ فیسٹیول کامیاب رہا ہے۔ آئندہ سال بھی ایکسپوسینٹر کے تمام ہالز میں اسکا انعقاد کیا جائے گا۔
فوڈ فیسٹیول میں موجود میئر لاہورمبشرجاوید کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب فورڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے بہترین فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ اسطرح کے ایونٹ ہونے چاہیے تا کہ لوگوں میں فوڈ ز کے حوالےسے آگاہی بڑھے۔ فوڈ فیسٹیول میں لائیو کوکنگ مقابلہ بھی کرایا گیا اور شائقین اس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔