ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی حکومت کی 405 کنال اراضی پر ڈی ایچ اے نے سڑکیں، پلاٹ بنا دیئے

صوبائی حکومت کی 405 کنال اراضی پر ڈی ایچ اے نے سڑکیں، پلاٹ بنا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آصف جعفری) صوبائی حکومت کی 405 کنال اراضی پر ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے ناجائز قبضہ کرکے سڑکیں، پلاٹ بنا دیئے، اے سی کینٹ شاہ میر نے رپورٹ مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی.

تفصیلات کے مطابق موضع سنگت پورہ میں 405 کنال 12 مرلہ اراضی صوبائی گورنمنٹ کی ہے، جس پر ڈی ایچ اے نے سڑکیں، پلاٹ بنا دیئے، ان میں ایک عدد مکان بھی تیار ہوچکا ہے، اے سی کینٹ شاہ میر نے رپورٹ مرتب کر کے ڈپٹی کمشنر کو بھجوا دی، رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2012 میں انتقال نمبر157 کے تحت زمین گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ سکیم کو منتقل ہوئی تھی، مگر یہاں پر ڈی ایچ اے نے ناجائز قبضہ کر کے سڑکیں اور پلاٹ بنا لیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے نمائندہ کو طلب کیا تھا اور قبضہ بارے پوچھا کہ سرکاری رقبہ پر آپ نے ناجائز قبضہ کیوں کیا ہوا ہے؟ مگر نمائندہ ڈی ایچ اے تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے پر ڈی ایچ اے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔