(علی ساہی) سیف سٹی اتھارٹی نے عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں،مارکیٹوں سمیت تمام اہم مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیتے ہوئے ان کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے 24 گھنٹے خصوصی نگرانی کی جائے گی۔
ایس پی رحیم شیرازی کے مطابق عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں کی نان سٹاپ 24گھنٹے کیمروں کی ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر متعلقہ بیٹ افسران پولیس کمیونیکیشن آفیسر کی ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں رہیں گے۔ مانیٹرنگ کے دوران اگرکوئی مشکوک شخص نظرآتا ہے تو فوری طور پر بیٹ افسر کو اطلاع دی جائے گی۔ اس کے لیے خصوصی نقشے تیارکر کے سسٹم میں فیڈ کر دئیے گئے ہیں۔