ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کا الیکشن، 24 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار کا الیکشن، 24 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)چیف جسٹس محمد یاورعلی نے لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے پیش نظر 24 فروری کو   عام تعطیل کی منظوری دیدی، ہائیکورٹ اور اس کے علاقائی بنچز میں  ہفتے کے روز عام تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں صرف 5 روز باقی رہ گئے ہیں۔ 24فروری کو ہونیوالے انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے 4 عہدوں کیلئے 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، امیدواروں کے اتوار کے روز بھی ووٹر وکلاء سے ڈور ٹو ڈور اور ٹیلی فونک رابطے جاری ہیں، ہائیکورٹ بار کی صدارت کیلئے 3 امیدوارو ں میں مقابلہ ہوگا، انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے انوارالحق پنوں اور پروفیشنل گروپ کی جانب سے شاہد بٹر صدارتی امیدوار ہوں گے، آذر لطیف خان بھی ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں صدارتی امیدوار ہونگے۔

 نائب صدر کیلئے 4 امیدواروں مسعود گجر، راشد وینس، نور سمند خان، شائستہ قیصر میں مقابلہ ہوگا، سیکرٹری کے عہدے کیلئے حسن اقبال وڑائچ اور محمد فیاض رانجھا میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، فنانس سیکرٹری کیلئے 5 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا، ان میں عنصر جمیل گجر، ذیشان سلہری، فرخ شہزاد کمبوہ، حافظ اللہ یار سپراء اور اے آر سیال شامل ہیں۔