(راؤ دلشاد) لارڈ میئر مبشر جاوید کا یونین کونسل 248کے مختلف علاقوں کا دورہ، ڈپٹی میئر نشتر زون راؤ شہاب الدین ،ڈپٹی چیف آفیسر رانا اشرف و دیگر ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین ،بلدیاتی نمائندوں نے مسائل سے آگاہ کیا، لارڈ میئر مبشر جاوید کی مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حلقے میں خطیرفنڈزفراہم کئے ہیں ، سیوریج، واٹر سپلائی کے ترقیاتی کام کروائے جائینگے، مسائل حل کرنے کیلئے وسائل بروئے کار لائیں گے ،لارڈمیئرمبشرجاویدکا واٹرسپلائی،سیوریج،سڑکوں کی تعمیرفوری شروع کرنےکااعلان۔