ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ فیسٹیول شروع، رانا ثناء اللہ نےافتتاح کیا

پنجاب فوڈ فیسٹیول شروع، رانا ثناء اللہ نےافتتاح کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں دو روزہ فوڈ فیسٹیول شروع ہوگیا۔صوبائی  وزیر قانون رانا ثناء اللہ نےافتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہونے والے پہلے پی ایف اے فوڈ فیسٹیول میں 150 سے زائد فوڈ انڈسٹریز کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ مختلف کمپنیز نے شہریوں کو معلومات فراہم کیں۔ اس موقع پر چیئرمین فوڈ اتھارٹی ملک عامر حیات ہراج، ڈی جی فوڈ نورالامین مینگل سمیت دیگر افسران بھیموجود تھے۔ رانا ثناء اللہ نے فیسٹیول میں موجود تمام سٹالز کا دورہ بھی کیا۔

 نورالامین مینگل نے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا کہ فیسٹیول میں فاسٹ فوڈ، چائنیز اور دیسی کھانوں کے سٹالز موجود ہیں۔ طلبا اور بزرگ شہریوں کو 25 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ فیسٹیول میں بچوں کیلئے مفت پلے ایریا، گیمنگ زون اور کھانا پکانے کے مقابلے کرائے جارہے ہیں۔