ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھوبتیاں چوک، تیز رفتار بس نے لاہور یونیورسٹی کے طالبعلم کو کچل ڈالا

بھوبتیاں چوک، تیز رفتار بس نے لاہور یونیورسٹی کے طالبعلم کو کچل ڈالا
کیپشن: City42 - Accident Lahore University Student
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) چوہنگ کے علاقے میں بھوبتیاں چوک پر تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار لاہور یونیورسٹی کے طالبعلم کو کچل ڈالا۔ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے  میں بھوبتیاں چوک پرطالبعلم فہد یونیورسٹی سے گھر جانے کے لئے نکلا تھا کہ اسی دوران رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا۔ فہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی مگر پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاخیر سے موقع پر پہنچی جب تک بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر فہد کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔