روزینہ علی : اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں دوبارہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسلام آباد ،مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹک محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 133 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز ڈوڈا سے مشرق میں 101 کلو میٹر مقبوضہ کشمیر تھا۔
کچھ دیر قبل اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.8 تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 140 کلو میٹر ریکارڈ جبکہ زلزلے کا مرکز ڈوڈا سے مشرق میں 103 کلو میٹر مقبوضہ کشمیر تھا۔