پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات،سوالیہ پیپرز انگریزی میں چھپ کر آنے سے لاکھوں بچے فیل

پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات،سوالیہ پیپرز انگریزی میں چھپ کر آنے سے لاکھوں بچے فیل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات،سکول بیسڈ اسسمنٹ کا تجربہ ناکام،سوالیہ پیپرز انگریزی میں چھپ کر آنے سے صوبہ بھر میں لاکھوں بچے تاریخ، جغرافیہ،ریاضی اور سائنس میں فیل ہوگئے۔
پنجاب ایگزامینیشن کے تحت مڈ ٹرم امتحانات میں سکول بیسڈ اسسمنٹ کا تجربہ ناکام ہوگیا۔ سوالیہ پیپرز انگریزی میں چھپ کر آنے سے صوبہ بھر میں لاکھوں طلباء تاریخ، جغرافیہ، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں فیل ہوگئے ہیں۔ مذکورہ تمام مضامین کی کتابیں اردو میڈیم میں چھاپی ہی نہیں گئیں۔ لاہور میں بھی مڈ ٹرم امتحانات کے نتائج صرف 40 فیصد رہے۔

 اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپر انگریزی میں ہونے کے باعث پچاس فیصد بچوں کو سوال پڑھنا ہی نہیں آتا، جن بچوں کو سوال پڑھنا آتا تھا، انھیں سمجھ ہی نہیں آیا کہ جواب کیا دینا ہے۔ اساتذہ یونین نےآئندہ سال سلیبس اردو میں چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ بیشتراساتذہ کو بھی انگریزی میں سلیبس پڑھانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، بچے گھر میں بھی انگریزی نصاب ہونے کیوجہ سے پڑھنے سے قاصر ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کسی بھی قسم کا جواب دینے سے گریزاں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور پالیسی پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔