پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اتحاد نہیں ہو گا، آصف زرداری کے ٹکٹ ہولڈروں سے اجلاس کی اندرونی کہانی

 پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اتحاد نہیں ہو گا، آصف زرداری کے ٹکٹ ہولڈروں سے اجلاس کی اندرونی کہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اپنے اہم مقامی رہنماؤں کو آگاہ کر دیا کہ  پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد نہیں ہو گا، اس پارٹی کے لوگوں سے دور رہیں۔پیپلز پارٹی کے چئیرمین  آصف علی زرداری کی پشاور کے گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

صدر علی آصف زرداری نے گورنر ہاؤس میں گورنر کے پی غلام علی سے ملاقات کے دوران  پیپلز پارٹی کے وفد کو بھی ساتھ بٹھایا  اور جے یو آئی (ف) کے رہنما بھی اس ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں صوبےکی سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر ہاؤس میں آصف زرداری سے  پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ٹکٹ ہولڈروں سے ملاقات میں سابق صدر نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اپنے طور پر کوئی اتحاد نہ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ دیگرجماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سےمتعلق بات چیت ہوئی۔

عام خیال یہ ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سکیورٹی وجوہات کی بنا پر گورنرہاؤس پشاور میں مقیم ہیں۔

آصف زرداری کیپشاور مین موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور انتخابی اتحاد کے متعلق نامہ و  پیام کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے مثبت اشارے سامنے آ رہے ہیں۔

آصف زرداری کی ضیا اللہ آفریدی کے  بیٹے کی شادی  میں شرکت

سابق صدر آصف علی زرداری نے اتوار کے روز  پشاور میں پی پی پی کے صوبائی رہنما ضیاءاللہ آفریدی کے بڑے بیٹے کے رسم نکاح میں شرکت کی۔ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی اور دیگر سیاسی رہنما بھی شریک ہوئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری ضیاء اللہ آفریدی کے خصوصی دعوت پر پشاور آئے تھے۔