اسرائیل کے شہریوں نے غزہ کے اسرائیل سے الحاق اور غزہ میں سیٹلمنٹس بنانے کی مخالفت کر دی۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک حالیہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ کی پٹی کو الحاق اور دوبارہ آباد کرنے کے خیال کی مخالفت کرتی ہے۔
ہیبرو یونیورسٹی آف یروشلم کے سروے کے مطابق، 56 فیصد اسرائیلی غزہ کے اسرائیل کے ساتھ الحاق یا غزہ مین اسرائیلی سیٹلمنٹس تعمیر کرنے جیسے کسی اقدام کے خلاف ہیں۔ سروے میں حصہ لینے والے 33 فیصد اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں اور 11 فیصد اس کے متعلق کوئی یقینی رائے نہیں رکھتے۔
یہ سروے iPanel نے انٹرنیٹ کے ذریعے اور ٹیلی فون کے ذریعے 7-9 دسمبر کو عبرانی میں 1,524 بالغ مردوں اور عورتوں کے قومی نمائندہ نمونے کے ساتھ اور 334 عربی میں کیا تھا۔ نمونے لینے کی غلطی کا مارجن +4.2 % ہے۔
اسرائیل نے یکطرفہ طور پر ستمبر 2005 میں غزہ کی پٹی سے اپنی آخری فوج اور 8000 آباد کاروں کو واپس بلا لیا تھا۔ اسرائیل-حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے، قوم پرست گروہ اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اتحاد کے انتہائی دائیں بازو کے ارکان غزہ میں اسرائیل کے گش کتیف سیٹلمنٹ بلاک کے دوبارہ قیام کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔