محسن نقوی کا دباؤ، کئی شہروں کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم ہو گئے

intercity transport fairs, Punjab Government, Public Transport, Chief Minister Mohsin Naqvi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد  وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں کمی کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔

وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین خاطر خواہ کمی ہونے کے بعد پنجاب کے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی تھی کہ آج اتوار کی رات تک اپنے کرائے ک کر دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لئے  ٹھوس کوشش کا نتیجہ یہ نکلا کہ جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے دیگر شہروں کو جانے والی اے سی اور نان اے سی بسوں کے کرایوں میں 10 سے 5  فیصد تک کمی کر دی گئی ہے۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  لاہور سے فیصل آباد اے سی بس کا کرایہ 810 سے کم کر کے 780 روپے کر دیا گیا۔

 لاہور سے فیصل آباد نان اے سی کرایہ 550 سے کم ہو کر 500 روپے کر دیا گیا۔ 

لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1650 سے کم کر کے 1550 کر دیا گیا۔

لاہور سے  راولپنڈی اسلام آباد نان اے سی بس کا کرایہ 1000 سے کم ہو کر 900  ہوگیا ۔

لاہور سے مردان اے سی بس کا کرایہ 2200 سے کم کر کے 2000 کر دیا گیا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دیگر روٹس پر بھی کرائے کم کروانے کے لئے ٹرانسپورٹروں سے رابطے کئے جا رہے ہیں۔

فیصل آباد میں انٹر سٹی کرایوں میں 5 فیصد کمی

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے بھی  پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر کے نئے کرایوں پر عمل درآمد شروع کروا دیا۔ فیصل آباد سے لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالا، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت مختلف شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔

نان اے سی مسافر بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 5 اور اے سی بسوں کے کرایوں میں 3 فیصد کمی کی گئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو نئے کرائے نامے نمایاں جگہوں اور گاڑیوں پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

فیصل آباد ضلعی انتظامیہ نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات اطلاع دی کہ  انتظامیہ کے مطابق ٹرانسپورٹرز سے میٹنگز کے بعد اتفاق رائے سے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔