پی آئی اے ریونیو میں اضافہ ہونے لگا

Pia,revenue,increased,City42
کیپشن: Pia,aeroplane,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)قومی ائیرلائن کا ٹرکش ائیرکے ساتھ جوائنٹ وینچر، پی آئی اے ریونیو میں اضافہ ہونے لگا، پی آئی اے نے ایک ماہ میں لاہور اور اسلام آباد سے استنبول سیکٹر سے 2 ارب روپے سے زائد کما لیے، تقریبا ایک ماہ کے دوران ہی 38 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔

قومی ائیرلائن کا ترکش ائیرکے ساتھ کوڈ شیئرنگ جوائنٹ وینچر، سے پی آئی اے ریونیو میں اضافہ ہونے لگا، پی آئی اے نے لاہور اور اسلام آباد سے استنبول سیکٹر سے 2 ارب روپے سے زائد روینیو حاصل کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور اسلام آباد سے استنبول کے لیے تقریبا ایک ماہ میں 38ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئیں۔پی آئی اے کو ٹکٹوں کی فروخت سے 2ارب 14 کروڑ روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا ہوا۔پی آئی اے استنبول کے لیے ہفتہ وار 6پروازیں آپریٹ کر رہا ہے۔لاہور سے استنبول کے لیے پروازوں کا آغاز 15 نومبر سے کیا گیا تھا، لاہور اور اسلام آباد سے استنبول پی آئی اے کا کامیاب ترین روٹ بن گیا۔