ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عام تعطیل کا اعلان

عام تعطیل کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل کیلئے قطری حکومت نے آج عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

قطری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈکپ کیلئے تمام نجی ادارے اور سرکاری ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قطر نیشنل ڈے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں، جسے آج شاندار طریقے سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔قطری حکومت نے ملک میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بھی چھٹی دی ہے۔

دوسری جانب عالمی کا فائنل آج رات 8 بجے فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ہی ٹیمیں ٹائٹل پر قبضے کیلئے بے قرار ہیں، انھیں بہترین کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہے۔

کوپا امریکا چیمپئنز ارجنٹائن کا ٹورنامنٹ میں آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب اسے سعودی عرب کے ہاتھوں1-2 سے شکست ہوگئی، اس کے بعد میکسیکو سے بھی کافی سخت مقابلہ رہا تاہم میسی نے 64 ویں منٹ میں گول کرکے صورتحال بدل دی، بعد میں ارجنٹائن نے آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا پر فتوحات حاصل کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے میں رسائی حاصل کی، اس دوران جولین الواریز نے بھی صلاحیتوں کا بھرپور جادو جگایا۔