لاہور میں سموگ کے سائے گہرے ہونے لگے

لاہور میں سموگ کے سائے گہرے ہونے لگے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور میں سموگ کے سائے گہرے ہونے لگے ، فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اے کیو آئی کی شرح 352 تک جا پہنچی ، لاہور آلودہ ترین شہرقرار دیا جا رہا ہے۔

شہر کی فضا انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی، اے کیو آئی پر آلودگی کی شرح 352 ریکارڈ کی گئی، لاہور آلودگی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 631، شاہدرہ اور یو ایس قونصلیٹ 479، کوٹ لکھپت 456، جوہر ٹاون 431، ہاوسنگ سکیم 413، فدا حسین 407، فیز 8 ڈی ایچ اے 382 شرح آلودگی ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ رہنے کا امکان ہے ۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔