نصابی کتب کون کونسی کلاسز کی مہنگی ہوئیں؟ جانئے

Textbooks are expensive
کیپشن: Textbooks
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)نصابی کتب مزید مہنگی ہو گئیں۔ایک سو پانچ روپے کلو والا کاغذ ایک سو چالیس روپے کلو تک پہنچ گیا۔کاغذ کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کتابوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

نصابی کتب مزید مہنگی ہوگئیں، 105 روپے کلو والا کاغذ 140 روپے کلو تک پہنچ گیا،نصابی کتب کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا،کاغذ کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کتابوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا،پرائیویٹ پبلشرز نے پرائمری سے بی ایس آنرز کی ڈگریوں تک کی نصابی کتب مہنگی کر دی۔

واضح رہے کہ  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نئی کتب کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی تا آٹھویں جماعت تک کتابوں کا سائز تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔نئی کتاب کا سائز تیئس، پینتیس کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کتابیں اڑسٹھ گرام کاغذ پر چھاپی جائیں گی۔

علاوہ ازیں نصابی کتب کے صفحے کا سٹینڈرڈ سائز ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نصابی کتب کی چھپائی کے لئےپیپر ملز بورڈ کے لئےسپیشل کاغذ تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ درسی کتب کے سائز میں اضافہ کرنے سے بورڈ کو ایک ارب پچاس کروڑ روپے زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ کتب کی تیاری سے پرنٹنگ اور بائنڈنگ کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer