ویب ڈیسک: چونکا دینے والے ایفیکٹس ، ہائی ریس، اور اضافی مزے۔۔۔ٹک ٹاک نے صارفین کے لئے متعدد نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے صارفین کو 1080 میگا پکسلز کی ہائی ریزولیوشن میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی ہے ۔ صارفین کو اس کے لئے '' مور آپشنز'' میں جاکر ویڈیو اپ لوڈ کرنا ہوگی اور اس کے بعد ''اپ لوڈ ایچ ڈی'' بٹن کو ٹوگل کرنا ہوگا اور بس 1080 میگا پکسلز کی ویڈیو اپ لوڈ ہوگئی۔
ٹک ٹاک نے '' گفس'' کے اوپر گرین اسکرین ایفیکٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے ۔ صارفین '' گفی'' پر موجود ہزاروں لاکھوں گفس سے اپنی مرضی کی کوئی بھی '' گف'' چنیں اور اس کے اوپر اپنی ویڈیو لگا کرپوسٹ کردیں۔ یادرہے'' گفی'' ایک ویب سائٹ ہے جس کا ٹک ٹاک سے صارفین کو مفت گفس فراہمی کا معاہدہ ہے۔اسی طرح ویڈیوز کی بہترین پرفارمنس کے لئے '' ویژیول انہانسمنٹ '' فیچر متعارف کرایا گیا ے جو کہ ایک بٹن دبانے سے ویڈیو کی کوالٹی کو بہتر سے بھی بہترین بنادے گا۔ اس فیچرسے نئی ریکارڈ کی جانیوالی ویڈیو کی کوالٹی، رنگوں میں بہتری اور روشنی بڑھائی جاسکتی ہے۔
اسی طرح ''وائس ایفیکٹس''فیچر کی مدد سےویڈیو پر پوسٹ کی جانے والی آواز کا تجزیہ کرکے بہتر بنایا جاسکتا ہے ساز یا جانور کی آواز بھی پوسٹ کی جاسکے گی۔ ا س کے لئے آپ کو ایڈیٹنگ پیج پر ''وائس '' کے بٹن میں جانا ہوگا ۔ ٹک ٹاک نے یہ آپشن مخصوص ملکوں کے لئےمتعارف کرائی ہے اور ان ملکوں کے بارے میں بتایانہیں گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صارفین کو یہ اپ ڈیٹس جلد فراہم کردی جائیں گی۔