طلبہ کیلئے اہم خبر؛ وفاقی وزارت تعلیم نے نیا حکم جاری کردیا

 Ministery of federal education vaccine drive directions
کیپشن: Ministery of federal education
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا جاچکا ہے کہ 23 دسمبر سے 6 جنوری2022 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، دوسری جانب کورونا کی نئی قسم نے سر اٹھا لیا ہے جس کے باعث وفاقی وزرات تعلیم نے تمام صوبائی محکمہ تعلیم کو کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لانے اور مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

تفصیلات کےمطابق  وفاقی وزارت تعلیم نے کرونا ویکسین کے لئے تمام صوبوں کے وزرات تعلیم کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں کورونا ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنے ہیں تو مہم میں تیزی لانی ہوگی۔مہم کو کورڈنیشن کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

تعلیم اداروں میں طلبہ کی ویکسی نیشن سست روی کا شکار ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلبہ کی ویکسی نیشن میں عدم دلچسپی کی وجہ سے اہداف مقررہ وقت پر حصول مشکل ہورہا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer