ویب ڈیسک : پاکستان کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے لمبی مصروفیت کے بعد گھر پہنچنے پر دلچسپ ویڈیوسوشل میڈیاپرشیئر کردی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق مسلسل 3 ماہ کی مصروفیت کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز ختم ہونے پر اپنے گھر پہنچ گئے۔ ثقلین مشتاق نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر گھر پہنچنے کے بعد کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ ویڈیو میں ان کو بیٹیوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Clearly…I’m home after a long 3 month’s of cricket serving the great Pakistan ???????? pic.twitter.com/gtG76pzoFJ
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) December 17, 2021
مایہ ناز کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹیاں اپنے والد کے بالوں اور داڑھی میں کلپس لگا کر کھیل رہی ہیں وہیں ثقلین مشتاق ان کی معصوم حرکتوں سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ ثقلین مشتاق نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے کہ” گریٹ پاکستان کی لگاتار 3 ماہ خدمت کے بعد اب میں گھر واپس آگیا ہوں۔