صارفین اورواٹس ایپ گروپ ایڈمن کو نئے اختیارات،نئے فیچرز کی آزمائش 

whatsapp logo
کیپشن: whatsapp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :واٹس ایپ  نے اپنے صارفین کے لئے  اور جدید ترین فیچر پیش کردیا ۔ اب پروفائل فوٹو اور لاسٹ سین اپ ڈیٹ منتخب کونٹیکٹس سے  پوشیدہ رکھا جاسکے گا۔

 واٹس ایپ پر  ایک ایسے فیچر کو تجرباتی فیزسے گذارا جارہا ہے ، جس سے صارفین اپنی پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو  منتخب کانٹیکٹس سے چھپا سکتے ہیں۔ ایپ کو حال ہی میں اسی فیچر کوویب ورژن کے لئے بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ سب سے پہلے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور iOS کے لئے پیش کرے گا۔

اگر واٹس ایپ نیا فیچر ریلیز کرتا ہے تو یوزرس کو ایک اور آپشن ’...My Contacts expcept’ کا آپشن ملتا ہے۔ اگر آپ اس پر ٹِک کرتے ہیں تو آپ اپنی جانکاریوں کو اُن لوگوں سے چھپا سکتے ہیں، جنہیں آپ پسند نہیں کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ اپنے آفس کے لوگوں سے اپنی پرسنل پروفائل فوٹو کو چھپانا چاہتے ہیں تو ایسے میں یہ فیچر آپ کے کام آئے گا، اور آپ کچھ لوگوں سے اپنے انفو کو ہائیڈ کرسکتے ہیں۔

بیٹا یوزرز اپنے واٹس ایپ ویب/ڈیسک ٹاپ پر آپشن ‘...My contacts except’ کے آپشن کو نہیں دیکھ پائیں گے۔ فی الحال یہ فیچر ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے واٹس ایپ اسے جلد ہی باقاعدہ لانچ کرنیوالی ہے ۔

اس کے علاوہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایسے اپ ڈیٹ پر کام کررہا ہے، جس میں گروپ ایڈمن کو گروپ میں موجود کسی بھی میسج کو ڈیلیٹ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ اس فیچر کے آنے کے بعد گروپ ایڈمن جس میسیج کوچاہے اُس کو رکھ سکتا ہے اور کسی کے میسیج کو ڈیلیٹ بھی کرسکتا ہے۔ جلد ہی اسے سبھی یوزرس کے لئے ریلیز کردیا جائے گا۔