ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سویڈش آرمی چیف کا امریکا سے یورپ میں اپنی فوج کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ

 سویڈش آرمی چیف کا امریکا سے یورپ میں اپنی فوج کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : روس اور یوکرین میں بڑھتی ہوئی  کشیدگی کے پیش نظر   سویڈن کے آرمی چیف جنرل مائیکل بیڈن نے امریکہ کو تجویز دی ہے کہ وہ یورپ میں اپنی فوج کی تعداد بڑھائے۔

 ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی خبر کے مطابق سویڈن کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ میں اپنے اڈوں پر مزید فوجی دستے بھیجے، خطے کی سیکیورٹی کے لئے امریکہ کو اپنا ٹھوس کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ روس نے یوکرین بارڈر پر ایک لاکھ فوج جمع کر لی ہے۔