ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راحت فتح علی کے خفیہ اکاؤنٹس ایف بی آر کے ہتھے چڑ گئے

راحت فتح علی کے خفیہ اکاؤنٹس ایف بی آر کے ہتھے چڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا پتہ چلا لیا ہے۔ راحت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو  کےذرائع کے مطابق ان لینڈریونیو نےمشہور گلوکارراحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اورٹریول ہسٹری کا سراغ لگایاتھا،ان کی اِن رقوم کا گوشواروں میں کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔

 ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد گلوکار راحت فتح علی خان نے جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer