( شہزاد خان ابدالی ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس سامنے آنا شروع ہوگئے، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 3 سے 5 ہزار تک اضافہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2 سے 5 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں اس لئے ان کے پاس کرائے بڑھانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ گڈز ٹرانسپوٹرز نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی ذمہ دار حکومت ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے بڑھانے پر تاجر بھی چیخ اٹھے، کہتے ہیں اب اشیائے ضروریہ مہنگی ہوں گی اور عام آدمی کی زندگی مزید اجیرن ہوجائے گی، یہ نکمی اور نااہل حکومت خود ہی مہنگائی بڑھانے کا سبب بن رہی ہے۔
تاجروں کا مزید کا کہنا تھا کہ حکومت کو عام آدمی کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں، اشیائے تجارت مہنگی ہونے سے عام آدمی متاثر ہوگا۔