ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خون سفید، سفاک ماں نے بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا

خون سفید، سفاک ماں نے بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) جوہر ٹاؤن میں ایک اور معصوم بچی درندگی کا نشانہ بن گئی، ماں نے بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا۔

جسم فروشی شروع کرنے والی لڑکیاں زیادہ تر اس دھندے میں اس لیے پڑتی ہیں کہ ان کے والدین یا ان کے سرپرست ان کا کنوارہ پن فروخت کر دیتے ہیں۔ شہر میں جگہ جگہ جسم فروشی کے اڈے کھل گئے ہیں بلکہ نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی ایسے افراد موجود ہیں جبکہ بڑی مارکیٹوں، سڑکوں، درباروں، باغوں، پارکوں اور اہم علاقوں میں بھی ایسے افراد کی کوئی کمی نہیں ہے۔

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سنگدل ماں نے خاوند کی وفات کے بعد اپنی کی بیٹی کو جسم فروشی پر لگا دیا۔ پیسوں کی لالچ میں ماں نے 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی پرلگایا۔ 12 سالہ بچی ماں کے ظلم سے تنگ آکر تھانہ جوہر ٹاؤن پہنچ گئی۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میری ماں مجھ سے جسم فروشی کرواتی ہے۔ 2 دن سے تھانے آ رہی ہوں پولیس بات نہیں سنتی۔ باپ کی وفات پر ماں نے دوسری شادی کرلی۔