ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام

پنجاب حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت کا 3 ہزار سے زائد فیئر پرائس شاپس کھو لنے کا اعلان،شاپس سے مستحق افراد کو انصاف راشن سپورٹ پروگرام کی مد میں3  ہزار  تک کا ماہانہ راشن  مفت دیا جائے گا۔

وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات پر بریف کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں  3ہزار فیئر پرائس کھولی جائیں گی، دکانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی، گلی محلوں کی سطح پر اشیائے خورونوش کی سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، لوڈر موٹر سائیکل کلر فل پھیری والے چلائے جائیں گے، سمن آباد سے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا جائے گا، حکومت کی فیئر پرائس شاپس پر رجسٹرڈ ہونیوالی دکانوں کو 50  ہزار  سے 1 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رجسٹرڈ فئیر پرائس شاپس منڈی سے اشیائے و خورونوش خرید سرکاری ریٹ پر فروخت کرے گی، حکومت فئیر پرائس شاپ رجسٹرڈ کروانے والوں کو 35 ہزار ماہانہ بھی دے گی۔

ذرائع  کے مطابق  پنجاب حکومت نے غریب متوسط طبقے کو  راشن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ابتدائی پلاننگ بھی مکمل کرلی ہے، غریب طبقے کو انصاف  راشن سپورٹ پروگرام کارڈ  دیا جائےگا، جس سے غریب طبقے کو 2 سے 3 ہزار تک کا ماہانہ راشن مفت ملے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer