میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی کاموں کا پول کھول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مالی سال 19- 2018 میں ہونے والے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات ارسال کر دیں، تیرہ ارب سے زائد کا بجٹ رکھا گیا لیکن ترقیاتی بجٹ کی ایک پائی بھی عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ نہیں ہوسکی۔

ڈائریکٹوریٹ فنانس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مالی سال 19-2018 میں نو ارب سے زائد کا غیر ترقیاتی جب کہ چار ارب سے زائد ترقیاتی بجٹ کے لئے مختص کئے گئے تھے۔ رواں مالی میں ایک ارب 91 کروڑ سے زائد کی 80 ترقیاتی اسکیموں کاتخمینہ لگایا گیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 274 یونین کونسلز کے ایک ارب سے زائد کے ترقیاتی اور اسٹریٹ لائٹس کی سکیمیوں کاتخمینہ لگایا گیا۔

شہر کی اسٹریٹ لائٹس، ترقیاتی، مین ہول کورز کی سکیموں کا تخمینہ لگایا گیا ترقیاتی اسکیمیں حتمی منظوری کے لیے سیکرٹری بلدیات کے پاس گئیں جو تاحال توجہ کی منتظر ہیں۔ ایم سی ایل ہاؤس کی منظوری کے بعد لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے منظوری کے لئے محکمہ بلدیات ارسال کیں۔

سکیموں پر چیف انجنیئر محکمہ بلدیات نے ٹیکنیکل قدغن لگایا، تمام تر اعتراضات کو دور کرنے کے بعد بھی اسکیموں کو منظور نہیں کیا گیا۔