چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پی سی بی گورننگ بورڈ کا 51 واں اجلاس، سابق کرکٹرز کے ویلفئیر فنڈز میں 20 فیصد اضافے کی منظوری کے علاوہ اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس کے اختتام پر چیئرمین پی سی بی نے میڈیا کے سامنے آنے سے گریز کیا۔

ترجمان کے مطابق پی سی بی ٹاسک فورس نے ڈومیسٹک سٹرکچر میں اداروں اور ریجنز کا کردار برقرار رکھنے کی تجویز دی ہے۔ ٹاسک فورس ریجن کے فنانشل ماڈل میں بہتری کے ساتھ کھلاڑیوں کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے بھی تجاویز تیارکرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے آ ئی سی سی اور اے سی سی اجلاسوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، پاک بھارت کرکٹ سیریز پر آ ئی سی سی تنازعات، کمیٹی کے فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر اراکین کواعتماد میں لیا گیا۔

اجلاس میں پی ایس ایل 2019 کے بجٹ کی منظوری دینے کے ساتھ اس کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا، گورننگ بورڈ نے سابق کرکٹرز کے ویلفئیر فنڈز میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔