ایل ڈی اے بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری کیلئے ای پرمٹ نظام لانچ کرنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری کیلئے ای پرمٹ نظام لانچ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے میں بلڈنگز کے نقشوں کی منظوری کے لئے ای پرمٹ نظام لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلڈنگ پلان اور فائلوں کی سکیننگ کرکے ای نقشہ منظور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کے افسران کو ڈی جی نے ہدایات جاری کردی ہیں، ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر بڑے سکینر نصب ہوں گے۔ اس سے قبل فائلوں اور نقشوں پر مینویل منظوری لی جاتی ہے تاہم ای پرمٹ سے اصلی فائل اور پلان ہی سکین کیا جاسکے گا،  ای میل کی صورت میں کمپیوٹرائز پلان منظور ہوگا۔

متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاوٗن پلاننگ فائل اور ای پرمنٹ کا ذمہ دار ہوگا۔ ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے ٹاؤن پلاننگ افسران کے ساتھ ابتدائی حکمت عملی طے کرلی۔

Shazia Bashir

Content Writer