پنجاب کے وزراء کا یوم احتساب قریب، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب کے وزراء کا یوم احتساب قریب، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: City42 - Punjab Cabinet, PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پنجاب کے وزراء کا احتساب کا دن قریب آگیا، وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی  کابینہ کے تمام اراکین سے ون آن ون ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ون آن ون ملاقاتوں میں صوبائی وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعظم کو وزراء کی مایوس کن کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے دو رپورٹس تیار کر کے بھجوائی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جبکہ دوسری وزیراعظم کی ہدایت پر خفیہ تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے پندرہ وزراء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ بھجوائی گئی دوسری رپورٹ میں 15 سے زائد وزراء کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ 15 سے زائد وزراء نے اپنے محکموں کی بریفنگ لینے کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔وزیراعظم صوبائی کابینہ کے کسی بھی وزیر کو تبدیل کرنے کی بجائے مایوس کن کارکردگی پر پہلے انہیں وارننگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مایوس کن کارکردگی دکھانے والے وزراء کا تعلق اتحادیوں سے ہے۔ وزراء کی مایوس کن کارکردگی اپنی جگہ پارلیمانی سیکرٹریز کا معاملہ بھی رک گیا ہے۔ غیر تسلی بخش کارکردگی میں ملک محمد انور، حافظ عمار یاسر، محمد اخلاق، مہر محمداسلم، میاں خالد محمود، ہاشم ڈوگر، سردار محمد آصف، محسن لغاری، اعجاز مسیح، شوکت لالیکا اور جہانزیب خان کھچی شامل ہیں۔

زوار حسین وڑائچ، محمد اختر، حسین جہانیاں گردیزی، ملک نعمان لنگڑیال، ملک تیمور خان، آشفہ ریاض فتیانہ، چودھری محمد اجمل اور انصر مجید خان نیازی کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

Sughra Afzal

Content Writer